پاکستان سپر لیگ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 13 فروری 2016 19:49

پاکستان سپر لیگ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے ہرا دیا

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے مات دیدی ہے ۔ شارجہ میں جاری میچ میں کراچی نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرنیکا فیصلہ کیا تو اوپنر نعمان انور 6رنز بنا کر پوویلین جا بیٹھے ۔شعیب ملک نے ونس کیساتھ 47رنز کی شراکت داری قائم کی ، ونس 23رنز بنا کر ایلیٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

شعیب ملک 45رنز بنا کر بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں پوویلین جا بیٹھے، شکیب الحسن بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ روی بوپارہ بھی زیاد ہ سکور نہ کر پائے اور 14رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ عماد وسیم 2رنز سکور کرکے رن آؤٹ ہوگئے ۔اسامہ میر ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ مشفیق الرحیم بھی 6رنز سکور کرکے اعزاز چیمہ کی گیند پر انہی کے کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سہیل خان نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا رسید کرکے کراچی کا سکور 126رنز تک پہنچایا ۔ کوئٹہ کی جانب سے ایلیٹ نے 4جبکہ انور علی ، ذوالفقار بابر ، اعزاز چیمہ اور نبی نے 1،1شکار کیا ۔127رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہیں تھا اور لیوک رائٹ 11رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ احمد شہزاد نے کیون پیٹرسن کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلئے 33رنز جوڑے ، احمد بھی 41رنز بنا کر پوویلین لو ٹ گئے ۔

کیون پیٹرسن بھی 26رنز بنا کر آؤ ٹ ہوگئے ۔ گرانٹ ایلیٹ 5اور محمدنواز 6رنز سکو رکرکے آؤ ٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد نے ناقابل شکست 29رنز سکور کرکے کوئٹہ کو 6میچز میں 5ویں کامیابی دلوا دی ۔ کراچی کی جانب سے اسامہ میر نے 2جبکہ شکیب الحسن اور عماد نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ اس کامیابی کیساتھ ہی کوئٹہ پاکستان سپر لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔