ڈی جی احتساب کمیشن نے خوداستعفیٰ دیاحکومت نے نہیں لیا،پرویزخٹک
کابینہ کے کرپشن میں ملوث ہونے سے متعلق حامد خان کے بیانات قابل افسوس ہیں ، احتساب قانون میں ترامیم کرکے احتساب کمیشن سے اختیارات واپس لینے کاتاثربالکل غلط ہیں، ترامیم سے ہم نے فردِ واحد کی بجائے احتساب کمیشن کو بطورِ ادارہ مزید موثر بنانے کی کوشش کی ہے، احتساب کا عمل بامعنی ، تیز تر اور موثر ہو ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
ہفتہ 13 فروری 2016 20:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) خیبر پختونخواکے وزیر اعلی پرویز خٹک نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ صوبائی حکومت نے احتساب قانون میں ترامیم کرکے احتساب کمیشن سے اختیارات واپس لیے ہیں۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ ان ترامیم سے ہم نے فردِ واحد کی بجائے احتساب کمیشن کو بطورِ ادارہ مزید موثر بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ احتساب کا عمل بامعنی ، تیز تر اور موثر ہو ۔
وہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ کابینہ کی کمیٹی نے بڑی سوچ بچار کے بعد ان ترامیم کی منظوری دی تاکہ جہاں فیصلہ انصاف کی بنیادپر ہو وہاں لوگوں کو بلا جواز تکلیف بھی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان ترامیم کے تحت حکومت نے اپنے پاس کوئی اختیار نہیں رکھا اور اگر حکومت نے اپنے پاس اختیارات رکھنے ہوتے تو وہ احتساب کمیشن کی تشکیل کیونکہ کرتی وزیر اعلی نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ میں واحد حکومت ہے جس نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے اور کوئی دوسری حکومت یہ ہمت نہیں کرسکتی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
-
وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
وفاقی وزیر خزانہ کا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہا
-
سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں،وزیراعظم
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت،شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس
-
میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر پابندیاں بغیر ثبوت کے لگائی گئیں، دفتر خارجہ
-
پیرس اولمپکس: افغان کھلاڑی کا افغانستان پر پابندی کا مطالبہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بجلی چوری معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے آمادگی ظاہر کر دی
-
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
-
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈاجلاس کا29اپریل تک کا شیڈول جاری ‘پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
-
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چینی وزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.