وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات ، دونوں رہنماؤں کا بجلی، گیس کی رائلٹی اور اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق تحفظات باضابطہ اجلاس میں اٹھانے پر اتفاق

ہفتہ 13 فروری 2016 21:12

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات ، دونوں رہنماؤں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں صوبہ خیبرپختونخواکے مالی معاملات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبہ خیبرپختونخواہ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بجلی، گیس کی رائلٹی اور اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق تحفظات باضابطہ اجلاس میں اٹھانے پر اتفاق ہوا۔ وزیر خزانہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے وظیفے میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا۔