پا کستانی آ م کو چین میں گزشتہ 50سال سے مقدس پھل کی حیثیت حا صل
پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے1966 میں ماؤزے تنگ کو تحفے میں دیئے گئے آم چینی عجائب گھروں میں محفوظ
ہفتہ 13 فروری 2016 21:18
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) چین میں پچاس سال پہلے تہذیبی انقلاب کی دہائی میں چینی قوم ایک خاص قسم کی دیوانگی کا شکار ہو گئی اور وہ دیوانگی پاکستانی آم کا جنون تھا ، یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی آم چین میں مقدس حیثیت اختیار کر گئے اور چیئرمین ماؤ کی تحریک کا جزو خاص بن گئے۔
(جاری ہے)
1966 میں ماؤ زے تنگ کو پاکستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے آم موصول ہوئے ، اس وقت شمالی چین میں لوگ آموں کے بارے میں نہیں جانتے تھے، ان آموں کا چینی قوم پر بڑا گہرا اثر ہوا اور انہوں نے ماؤ کے تحفے کو محفوظ بنانے کے لیے ایک ہسپتال تلاش کیا جہاں آم کو فارمل ڈیہائڈ گیس میں رکھ دیا گیا اور ان آموں کی مومی شکل تیار کر کے کانچ کے خول میں رکھ کر ہر انقلابی کارکن کو تحفہ دیا گیا۔
کارکنوں کے لیے لازمی تھا کہ وہ اس مقدس پھل کو احترام سے تھامیں ، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کی سرزنش بھی کی جاتی تھی۔ پاکستانی آم کی اہمیت کا یہ عالم تھا کہ صرف ایک آم کو شنگھائی کی فیکٹری تک پہنچانے کے لیے پورے جہاز کا انتظام کیا گیا اور آموں کو لے کر ملک کے طول وعرض میں مقدس جلوس نکالے گئے اور آج تک میوزیم میں ان آموں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.