"شاہد بھائی" سے "مسٹر شاہد خان آفریدی"، احمد شہزاد کے بیان کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 فروری 2016 22:22

"شاہد بھائی" سے "مسٹر شاہد خان آفریدی"، احمد شہزاد کے بیان کے سوشل میڈیا ..
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13فروری۔2016ء) احمد شہزاد کے شاہد آفریدی سے متعلق ایک بیان کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ سے ڈراپ ہو جانے کے بعد احمد شہزاد کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے متعلق دیے گئے بیان کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ بیان میں احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ورلڈکپ کیلئے "مسٹر شاہد خان آفریدی" کو گڈ لک کہتے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اس حوالے سے کرکٹ شائقین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہو جانے کے بعد احمد شہزاد اور شاہد آفریدی کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ کل تک احمد شہزاد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کو شاہد بھائی کہتے نہیں تھکتے تھے پر اب ٹیم سے ڈراپ ہو جانے کے بعد انہیں "مسٹر شاہد خان آفریدی" کہہ کر پکارنے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :