اسلام آباد،راول ہسپتال کی پارکنگ سے ملازم کا دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری

نجی سیکورٹی کمپنی کے چیف اور ڈیوٹی پر تعینات گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ہفتہ 13 فروری 2016 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) راول ہسپتال کی پارکنگ سے ہسپتال کے ملازم کا دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کرلیاگیا،ایس پی رورل نے پارکنگ کی سیکورٹی کی ذمہ دا ر نجی سیکورٹی کمپنی کے سربراہ وفاقی پولیس کے ریٹائر ڈی ایس پی خالد مسعو د اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیاہے ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق راول ہسپتال کی پارکنگ سے ہسپتال کے ملازم کا دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل 125 نمبر RIO536 ہسپتال کی انٹر نل پارکنگ سے چوری ہوا۔ ایس پی رورل نے ہسپتال کی پارکنگ کی حفاظت کی ذمہ دار نجی سیکورٹی کمپنی کے چیف ریٹائر ڈی ایس پی خالد مسعو د اکرم اور ڈیوٹی پر موجود گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ نجی سیکورٹی کمپنی کے چیف کی مختلف تھانوں میں ایس ایچ او شپ اور پولیس فورس میں تعیناتی رہی ہے ریٹائر ڈی ایس پی کو ایف آئی اے میں بھیجے جانے پر بھی کئی اعتراضات سامنے آئے تھے۔دوسری جانب شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ کی صورتحال پر وزیر داخلہ نے تمام ایس پیز کو آر بلاک طلب کرلیاہے

متعلقہ عنوان :