پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 165رنز کا ہدف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 13 فروری 2016 22:34

پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 165رنز کا ہدف

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 165رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ شارجہ میں جاری میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے بلے بازی کی دعوت ملنے پر اننگز کا آغاز کیا تو کرس گیل امپائر کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھ کر پوویلین لوٹ گئے ۔ کپتان اظہر علی نے ڈیلپورٹ کے ساتھ ملکر اننگز کو سنبھالا دیا ،وہ 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

نمبر 4پر آنے والے عمر اکمل نے ڈیلپورٹ کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 100رنز کی شاندار شراکت داری بنائی ۔ ڈیلپورٹ 78رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے ۔ عمر اکمل نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگا کر ایونٹ میں اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی اور لاہور نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں پر 164رنز سکور کیے ۔ پشاور زلمی کے لیے جنید خان نے 2جبکہ سیمی نے 1کھلاڑی آؤ ٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :