پاکستان کی جیت بھارت سے برداشت نہ ہوسکی،مودی سرکار کا سیف گیمز کیلئے 15پاکستانی ایتھلیٹس اور آفیشلز کو کلیئرنس دینے سے انکار

ہفتہ 13 فروری 2016 23:51

پاکستان کی جیت بھارت سے برداشت نہ ہوسکی،مودی سرکار کا سیف گیمز کیلئے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13فروری۔2016ء) پاکستان کی جیت بھارت سے برداشت نہ ہوسکی،سیف گیمز میں بھارتی تعصب کھل کر سامنے آگیا،بھارتی حکومت نے سیف گیمز میں شرکت کیلئے 15پاکستانی ایتھلیٹس اور آفیشلز کو کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ایک بار پھر تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیف گیمز میں شرکت کیلئے 15پاکستانی ایتھلیٹس اور آفیشلز کو کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارت نے کلےئرنس نہ دینے کی وجوہات بھی بتانے سے انکار کردیا۔پی او اے کا کہنا ہے کہ وجوہات بتائے بغیر کلےئر نس نہ دینا ضابطے کی خلاف ورزی ہے ۔کلےئرنس نہ ملنے والے ایتھلیٹس اور آفیشلز میں عمران خان، سمیع اللہ، مریم ، محمد عمران، جاوید اقبال، غالیہ محسن، صابر، عبدالرحمان، اصغر گل، سلیم، اقبال حسین، ادریس مجید، بشیر، ظفر اقبال، نثار احمد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :