برطانیہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،فلپ بارٹن

اتوار 14 فروری 2016 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان میں تعینات برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور برطانوی تعاون سے تعلیم کے شعبہ میں 63لاکھ پرائمری سکول کے پاکستانی بچوں نے استفادہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ہائی کمشنر نے کہا کہ برٹش کونسل 2018ء تک انگریزی کے 10لاکھ اساتذہ کو تربیت فراہم کرے گی تاکہ پاکستان میں سکولوں میں انگریزی سیکھانے کے عمل میں ان کی معاونت کی جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ برٹش کونسل کے ذریعے ہر سال 2لاکھ 20ہزار پاکستانی برطانوی امتحانات میں حصہ لیتے ہیں جبکہ پاکستان کی 118یونیورسٹیوں کے ساتھ برطانیہ کی 90یونیورسٹیوں کی شراکت داری کو فروغ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں معاونت کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :