ثانیہ مرزا ، مارٹینا ہینگس نے سینٹ پیٹرزبرگ لیڈیز ٹرافی ٹورنامنٹ میں لگاتا 38 ویں فتح حاصل کر لی

اتوار 14 فروری 2016 12:55

ثانیہ مرزا ، مارٹینا ہینگس نے سینٹ پیٹرزبرگ لیڈیز ٹرافی ٹورنامنٹ میں ..

سینٹ پیٹر برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی بہو ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہینگس نے سینٹ پیٹرزبرگ لیڈیز ٹرافی ٹورنامنٹ میں لگاتا 38 ویں فتح حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ لیڈیز ٹرافی ٹورنامنٹ کے کومارٹر فائنل میں ثانیہ مرز اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے روسی جوڑی ڈاریا کساتکینا اور ایلینا ویسنینا کو یکطرفہ مقابلے میں 6-4 اور 6-1 کے سکور سے شکست دی۔

آسٹریلین اوپن 2016ء کی چیمپئن جوڑی کی یہ لگاتار 38 ویں فتح ہے اور وہ ٹینس کی تاریخ میں لگاتار 44 میچ جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے سے صرف 6 میچوں کی دوری پر ہیں جو 1990ء میں جانا نوووتنا اور ہیلینا سوکوا نے بنایا تھا۔فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے اپ سیٹ شکست کے بعد ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی کھلاڑی نے اب تک 3 گرینڈ سلیم اپنے نام کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :