اداکارہ ہنی شہزادی اور فلم سٹار ماہ نور کے در میان لڑائی نے بیک اسٹیج کو میدان جنگ بنادیا

ہنی شہزادی اور اسکے گن مین ماہ نور کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ‘دونوں اداکارائیں ڈرامہ مکمل کیے بغیرہی گھروں کو روانہ ہوگئیں ‘ذرائع

اتوار 14 فروری 2016 12:59

اداکارہ ہنی شہزادی اور فلم سٹار ماہ نور کے در میان لڑائی نے بیک اسٹیج ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) نامور اداکارہ ہنی شہزادی اور فلم سٹار ماہ نور کے در میان انٹری کے معاملہ پرہونیوالی لڑائی نے تماثیل تھیٹر کے بیک اسٹیج کو میدان جنگ بنادیا ‘ہنی شہزادی اور اسکے گن مین ماہ نور کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے جبکہ پو لیس کے آنے پر دونوں اداکارائیں ڈرامہ مکمل کیے بغیرہی گھروں کو روانہ ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق داکارہ ماہ نور اور ہی شہزادی تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ میں اکھٹے پرفارم کررہی ہیں، گذشتہ روز اسٹیج پر انٹری کے دوران دونوں اداکاراؤں کے درمیان معمولی توں تکار ہوئی جو بعد میں شدت اختیار کر گئی اور دونوں میں ہاتھا پائی کی وجہ سے بیک اسٹیج میدان جنگ بنا دیا تھیٹر کے چےئر مین قیصر ثناء اللہ خان نے معاملہ رفع دفع کروانے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہے‘ اسی دوران اداکار ماہ نور کے مداحوں نے بھی ڈرامہ میں انٹری نہ ہونے پر بکنگ آفس پر ہلہ بول دیااسی دوران پو لیس بھی موقع پہنچی توپو لیس کے آنے پر دونوں اداکارائیں ڈرامہ مکمل کیے بغیرہی گھروں کو روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :