سلمان خا ن اور شاہ رخ خان بے قصور ہیں ‘ دہلی پولیس

اتوار 14 فروری 2016 13:06

سلمان خا ن اور شاہ رخ خان بے قصور ہیں ‘ دہلی پولیس

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹارشاہ رخ خان اور سلمان خان کے خلاف کالی دیوی کے مندر میں جوتوں سمیت جانے پر ہندو انتہا پسند جماعت کے رہنماوٴں کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ واضح رہے گزشتہ برس شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”دل والے“ کی تشھیر کے سلسلے میں سلمان خان کے مقبول ترین رئیلٹی ٹی وی شو ”بگ باس9“میں شرکت کی تھی۔

سپر سٹار کی آمد کے پیش نظر شو آرگنائزر کی طرف سے دونوں سپر سٹارز کی بلاک بسٹر فلم ”کرن ارجن“ کے حوالے سے سیٹ لگایا گیا۔

(جاری ہے)

شو کے پرومو میں دونوں اداکاروں کو جوتوں سمیت کالی دیوی کے مندر میں چلتے پھرتے دکھایا گیا تھا۔ اداکاروں کے اس رویے پر انتہا پسند ہندووٴں کا کہنا تھا کہ سپر سٹار ز کے جوتوں سمیت مندر میں جانے سے انکے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

پس اسی بنا پر انھوں نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسران نے مقدمے کی سماعت پر فاضل عدالت کو بتایا کہ دونوں سپر سٹارز پروموکی شوٹنگ کیلئے کسی مندر میں نہیں گئے تھے۔دہلی پولیس کا کہنا ہیکہ سیٹ سٹوڈیو میں لگایا گیا تھا لہٰذا دونوں ستاروں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا جس کی بنا پر انھیں گرفتار کیا جائے

متعلقہ عنوان :