ٹائی ٹینک میں اداکاری کیلئے کیٹ ونسلٹ نے قائل کیا ‘لیونارڈو ڈی کیپریو

اتوار 14 فروری 2016 13:09

ٹائی ٹینک میں اداکاری کیلئے کیٹ ونسلٹ نے قائل کیا ‘لیونارڈو ڈی کیپریو

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء)ٹائی ٹینک جیسی لازوال فلم میں جیک ڈوسن کا کردار ادا کرنے والے سپر ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو کا کہنا ہے کہ انھیں مذکورہ کردار کیلئے انکی دوست اور ساتھی اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے قائل کیا تھا۔ ڈیڈلائن ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کا کہنا ہے کہ ٹائی ٹینک میں اداکاری انھوں نے کیٹ کے ساتھ مل کربطور تجربہ کی تھی جو کامیاب ہو گیا۔

اداکار کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی فلم اس قدر پسند کی جائے گی۔

(جاری ہے)

لیونارڈو ڈی کیپریو نے بتایا کہ ٹائی ٹینک کی کامیابی کے بعد ان کی زندگی یکسر بدل گئی ، اور اس کا سہرا انکی بہترین دوست کیٹ ونسلٹ کو جاتا ہے۔ اداکار کا کہناتھا کہ جب انھیں فلم میں اداکاری کیلئے پیشکش ہوئی اور انھوں نے اپنے کردار کے متعلق کیٹ کو بتایا تو انھوں نے قائل کرنے والے انداز میں کہا کہ ہم دوست ہیں اور مل کر تمام مناظر میں جان ڈال سکتے ہیں پس کیٹ کا کہاسچ ثابت ہوا اورہم کامیاب ہو گئے۔واضح رہے لیونارڈو ڈی کیپریو کو رواں سال انکی فلم ”دی ریوننٹ “میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جا چکا ہے