جسٹن بیبر ہیلی بالڈون کے عشق میں گرفتار

اتوار 14 فروری 2016 13:09

جسٹن بیبر ہیلی بالڈون کے عشق میں گرفتار

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) معروف گلوکار جسٹن بیبر اور ماڈل ہیلی بالڈون کی جانب سے حا ل ہی میں میڈیا نمائندگان کے سامنے اقرار محبت کیا گیا ہے۔نیوز24ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق 21سالہ گلوکار کا کہناہے کہ 19سالہ ماڈل ہی در حقیقت وہ لڑکی ہے جن سے انھیں سچی محبت ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنائہیلی بالڈون کا اپنے اور بوائے فرینڈ کے متعلق کہنا ہے کہ جسٹن بیبرایک مزاحیہ اور نیک دل شخصیت ہیں۔

انھوں نے میڈیا نمائندگا ن کو بتایا کہ جسٹن بیبر بے حد پیار کرنے والے نیک سیرت انسان ہیں۔ انکا مزید کہناتھا کہ گلوکار کسی معصوم بچے کی طرح ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں۔واضح رہے گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا ہیلی بالڈون کی طرف سے گلوکار کو خبردار کیا گیا تھا یا تو وہ ان تک محدود رہیں یا پھر انھیں چھوڑ دیں