ریحام خان نے اپنی سماجی تنظیم مور کا سیاسی ونگ قائم کر دیا

اتوار 14 فروری 2016 13:48

اسلا م آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) معروف اینکر پرسن ریحام خان نے اپنی سماجی تنظیم مور کا ایک سیاسی ونگ بھی قائم کر دیا ہے ۔ جو پاکستان میں موجود سیاسی نظام کی خرابیوں کے حوالے سے تحقیقاتی کام کرے گا اور اس کی رپورٹ تین ماہ میں ریحام خان کو دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس ونگ میں ارکان کی تعداد چیئرمین سمیت 21 رکھی گئی ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اینکر پرسن ریحام خان نے اب اپنی سماجی تنظیم مور کو خواتین کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی تربیت کے لئے ایک سیاسی ونگ بھی قائم کر دیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں سیاسی نظام اور اس کی خرابیوں بارے بات چیت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :