وزیراعظم کا جاں بحق پی آئی اے ملازمین کے ورثا ء کیلئے امداد کا اعلان
کراچی ایئر پورٹ پر احتجاج کے دوران فائرنگ سے 2 ملازمین جاں بحق ہو ئے تھے
اتوار 14 فروری 2016 13:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی اے کے جاں بحق 2 ملازمین کے ورثاء کے لیے 25 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کردیا،کراچی ایئر پورٹ پر احتجاج کے دوران فائرنگ سے پی آئی اے کے 2 ملازمین جاں بحق ہو گئے تھے۔
(جاری ہے)
ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان کے ورثاء کے لیے 25 ، 25 لاکھ روپے امداد اور دونوں خاندانوں سے ایک ، ایک فرد کو پی آئی اے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔
احتجاج کے دوران زخمی ہونے والوں کو پانچ ، پانچ لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمین کی جانوں کا ضیاع پی آئی اے کے لیے ایک نقصان ہے، حکومت ان کے قتل کے ذمہ دار مجرموں کی تلاش کے لیے جاری تحقیقات کا جائزہ لیتی رہے گی اور متاثرہ اہل خانہ کو بھی تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.