کاروباری برادری وزیر اعظم نواز شریف کے اقتصادی وژن کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے، چودھری محمد افضل
اتوار 14 فروری 2016 14:11
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن(پوئیپا( کے چئیرمین چودھری محمد افضل نے کہا ہے کہ کاروباری برادری اقتصادی اور توانائی کے ضمن میں وزیر اعظم نواز شریف کے وژن کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے،ملکی معیشت تیزی سے ترقی کے سفر پرگامزن ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے جبکہ قطر سے ایل این جی کا تاریخی معاہدہ ترقی کی رفتار کو بڑھا دیگا۔
اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اس طویل المدتی معاہدے سے صنعتوں کے علاوہ زراعت، کاروبار اور گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا جبکہ اسکی قیمت ملکی و غیر ملکی گیس سے کم ہو گی جو موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے۔ایل این جی کی آمد سے حکومت لوڈشیڈنگ اورگیس کے نرخ کم کر کے صارفین کو ریلیف دینے کی پوزیشن میں آ گئی ہے ۔(جاری ہے)
چودھری محمد افضل نے پوئیپا کے رہنماؤں راشد شیخ، اسحاق جنجوعہ، عقیل اعوان، راجہ سلطان اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی کے جہازوں کی آمد باقاعدہ کرنے اور مزید ٹرمینل بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ پٹرول کا دور ختم اور گیس کے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔
ایل این جی کے معاہدے کے بعد ایران اور ترکمانستان سے گیس کی درآمد، تھر کول سے فائدہ اٹھانے، مقامی تیل وگیس کے ذخائر تلاش کرنے اور بڑے ڈیم بنانے کی رفتار بڑھائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ قطر کو ایک لاکھ افرادی قوت کی برامد کا معاہدہ بھی تاریخ ساز ہے۔ دیگر ممالک سے بھی ایسے معاہدے کئے جائیں تاکہ بے روزگاری اور غربت کم ہو اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھا جا سکے۔قطر پاکستان کو ترسیلات بھجوانے والے پانچ اہم ممالک میں شامل ہے جہاں ایک لاکھ پندرہ ہزار پاکستانی اس ملک کی تعمیر و ترقی میں ایم کردار ادا کر رہے ہیں۔ معاہدے کے بعد وہاں پاکستانیوں کی تعداد دگنی ہو جائے گی جس سے ترسیلات کی مقدار بھی کم از کم دگنی ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ترسیلات میں اضافہ اور تارکین وطن کو سہولت دینے کی خاطر فارن ایکسچینج سروسز بہتر بنائی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.