ویلنگٹن ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ کو مشکلات کا سامنا، دوسری اننگز میں178رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ
اتوار 14 فروری 2016 14:17
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میں کیوی ٹیم کو مشکلات کا سامنا،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنالئے،نیوز ی لینڈ کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کر نے کیلئے مزید 201رنز درکار جبکہ اسکی 6وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 562رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ،آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم ووگز نے 30 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 239 رنز بنائے،جبکہ پاکستانی نژار عثمان خواجہ 140اور پیٹر سڈل 49رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوٴدی، ٹرینٹ بولٹ، بریسویل، اینڈرسن اور مارک کریک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اب بھی وہ آسٹریلیا سے 201 رنز پیچھے ہے۔(جاری ہے)
تیسرے دن آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 463 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم 562 رنز بناکر آوٴٹ ہو گئی۔
اس طرح اسے نیوزی لینڈ پر پہلی اننگز میں 379 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم ووگز نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں عمدہ آغاز ہوا لیکن وقفے وقفے سے وکٹ گرتے رہے اور کوئی بھی شراکت داری 100 رنز پار نہ کر سکی۔ پہلا وکٹ 81 رنزپر گرا جب مارٹن گپٹل 45 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ ولیمسن نے 22، لیتھم نے 63 اور برینڈم مکلم نے 10 رنز بنائے جبکہ کھیل کے اختتام پر ہنری نولس 31 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے دو جبکہ مچل مارش اور ہیزل وڈ نے ایک ایک وکٹیں لیں۔ایڈم ووگز نے 30 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 239 رنز بنائے اور وہ آوٴٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے،ایڈم ووگز نے 30 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 239 رنز بنائے اور وہ آوٴٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوٴدی، ٹرینٹ بولٹ، بریسویل، اینڈرس اور مارک کریک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔کھیل کے دوسرے دن آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی خاص بات ایڈم ووجز اور عثمان خواجہ کی شاندار سنچریاں تھیں۔ایڈم ووجز نے 26 چوکوں کی مدد سے 176 جبکہ عثمان خواجہ نے 25 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنائے تھے۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 183 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین آسٹریلوی بولروں کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں مارک کریگ نے 41 اور کوری اینڈرسن نے38 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے پانچ بیٹسمینوں کا انفرادی سکور دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکا۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں ہیزل وڈ نے چار جبکہ پیٹر سڈل اور نیتھن لیون نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔جمعے کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.