خرم منظور کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شمولیت پر انکوائری کا فیصلہ

اتوار 14 فروری 2016 14:17

خرم منظور کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شمولیت پر انکوائری کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں خرم منظور کو شامل کرنے پر چیف سلیکٹر ہارون رشید اور سلیکشن کمیٹی کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے خرم منظور کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد' کامران اکمل اور شرجیل خان کے نام تجویز کیے تھے مگر سلیکشن کمیٹی نے شہریار خان کی تجویز کو قبول نہیں کیا جس کے بعد چیئرمین کی ہدایت پر قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کیخلاف انکوائری کی جائے گی کہ کس بنیاد پر خرم منظور کو سلیکٹ کیا گیا ہے۔ چند روز پہلے بورڈ نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کے پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے پر بھی نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :