پاکستان سپر لیگ میں پیر کو کوئی میچ نہیں ہوگا، لاہور قلندر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر منگل کو آمنے سامنے ہوں گی

اتوار 14 فروری 2016 14:23

پاکستان سپر لیگ میں پیر کو کوئی میچ نہیں ہوگا، لاہور قلندر ، کوئٹہ گلیڈی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں پیر کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جب کہ منگل کو واحد میچ میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیمیں دبئی کر کٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں آج آرام کا دن ہے جبکہ پی ایس ایل کے تمام میچز اب دبئی میں ہوں گے, منگل کو واحد میچ میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیمیں دبئی کر کٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔