ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے باعث سردی کی لہر میں اضافہ
چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر شہریوں کا رش لگ گیا میدانی علاقوں میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھنے لگی
اتوار 14 فروری 2016 14:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے باعث سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر شہریوں کا رش لگ گیا میدانی علاقوں میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں رہے ۔
مری ایبٹ آباد ناران کاغان اور دیگر سیاحتی مراکز کے راستے برف ڈھکے دکھائی دیئے راستے دشوار ہونے کے باوجود پر سیاحوں کا رش لگا ہوا تھا۔(جاری ہے)
منچلے نوجوان اور بچے برف کے گولے بنا کر ایک دوسرے پر پھینک کر لطف اندوز ہو ئے گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جلانے کی لکڑیاں اور ایل پی جی گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا گلگت اور گردنواح میں موسم آبر آلود رہا۔
گلیات میں متعد د رابطہ سڑکیں اب تک بند رہیں مانسہرہ میں بھی موسم بادستور سرد رہا چمن پشین زیارت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سائبیرین ہوائیں چلنی شروع ہو گئیں ادھر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی بتدریج سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگامزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.