رواں مالی سال 2015-16ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نان ٹیکسٹائل ملکی برآمدات میں 21.81 فیصد کی کمی
تیار چمڑے کی برآمدات میں 26.04 فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی
اتوار 14 فروری 2016 15:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نان ٹیکسٹائل ملکی برآمدات میں 21.81 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران نان ٹیکسٹائلز مصنوعات کی ملکی برآمدات کا حجم 4.045 ارب ڈالر تک کم ہوگیا گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014ء کے دوران برآمدات کا حجم 5.173 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں 77.47فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے قالین اور پارچہ جات کی برآمدات کی شرح میں 21.52 فیصد کی کمی اور کھیلوں کے سامان کی برآمدات کی شرح گزشتہ سال کے پہلے چھ ماہ کے مقابلہ میں 3.27 فیصد تک کم ہوگئی۔(جاری ہے)
پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق تیار چمڑے کی برآمدات میں 26.04 فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کساد بازاری اور دیگر برآمداتی ممالک سے سخت مقابلے اور پیدواری اخراجات کی زیادتی کے باعث برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کے فروغ کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش اور مصنوعات کی تیاری میں ویلیو ایڈیشن سمیت پیداواری اخراجات میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.