سیف گیمز،6 قومی باکسرزکے برانز میڈلز یقینی ہوگئے

اتوار 14 فروری 2016 15:55

سیف گیمز،6 قومی باکسرزکے برانز میڈلز یقینی ہوگئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک جاکر رنگ میں اترنے والی 2 خواتین سمیت6 قومی باکسرز نے اپنے مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں رسائی پاتے ہوئے ملک کے لیے6 برانز میڈلز کا حصول یقینی بنالیا۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری اقبال حسین نے بتایا کہ بھارتی شہر شیلونگ کے سائی ساگ سینٹر پرکثیرالمقاصد ہال میں پاکستان کی صوفیہ جاوید نے ویمن باکسنگ کے 75 کلو گرام اور رخسانہ پروین نے 60 کلو گرام کے درجات میں حریف باکسرز کو مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، اس مرحلے میں رسائی کے ساتھ ہی دونوں خواتین باکسرز برانز میڈل کی یقینی حقدار بن گئیں، دوسری جانب 7 رکنی قومی اسکواڈ کے 4 باکسرز بھی مقابلے جیت کر سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

محب اللہ 49، سید ا?صف52،علی احمد60اورتنویر احمد75کلو گرام میں فتوحات پاکر برانز میڈلز کا حصول یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے، پاکستان کے یہ تمام6 باکسرز اب سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے پر چاندی کے تمغے جیت سکتے ہیں، قومی فیڈریشن کے سیکریٹری نے کہاکہ گیمز میں قومی باکسرز نے اچھا ا?غاز کیا، خاص طور پر دونوں خواتین باکسرز نے کامیابی پاکربے جا تنقید کرنے والوں کے منہ بند کردیے، توقع ہے کہ پاکستان باکسنگ میں مزید بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :