ویسٹ انڈیز نے بھارت کو شکست دیکر پہلی دفعہ آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

ویسٹ انڈیز کی انڈر 19ٹیم نے 146رنز کا ہدف آخری اوور میں5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ویسٹ انڈیز کیکیسی کارٹی 52 اور کیمو پال41 رنز بنا کر ناقابل شکست، بھارت کیمینارک ڈگر کی 3وکٹیں ویسٹ انڈیز کے کیسی کارٹی مین آف دی میچ اور بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

اتوار 14 فروری 2016 16:00

ویسٹ انڈیز نے بھارت کو شکست دیکر پہلی دفعہ آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ ..

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ میں پہلی دفعہ آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا‘ ویسٹ انڈیز کی انڈر 19ٹیم نے 146رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسی کارٹی 52 اور کیمو پال41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے‘ بھارت کی جانب سے مینارک ڈگر نے 3‘ خلیل احمد اور اویش خان نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے کیسی کارٹی کو میچ میں ناقابل شکست 52رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو میرپور میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی‘ بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1اوور میں 145رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے 8کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے جبکہ سرفراز خان 51‘ راہول باتھم 21 اور لانگرور 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جوزف اور ریان جون نے 3,3‘ کیمو پال نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی انڈر 19ٹیم نے 146رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسی کارٹی 52 اور کیمو پال41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے‘ بھارت کی جانب سے مینارک ڈگر نے 3‘ خلیل احمد اور اویش خان نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔