انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ ،بھارتی میڈیا ٹیم کی شکست کو برداشت نہ کرسکا ،ٹیم مینجمنٹ اور کپتان پر تنقید کے نشتر چلانا شروع کردیئے

اتوار 14 فروری 2016 16:00

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ ،بھارتی میڈیا ٹیم کی شکست کو برداشت نہ کرسکا ،ٹیم ..

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈین کھلاڑی بھارت کو شکست دینے کے بعد پچ کو چومتے رہے جبکہ شکست خوردہ بھارتی کھلاڑی غم سے نڈھال آنسو بہاتے رہے‘میچ کے فوراً بعد بھارتی میڈیا اپنی انڈر 19ٹیم کی شکست کو برداشت نہ کرسکا اور ٹیم مینجمنٹ اور کپتان پر تنقید کے نشتر چلانا شروع کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈین کھلاڑی بھارت کو شکست دے کر جھوم اٹھے اور اپنے روایتی انداز میں سٹیڈیم میں جھومتے رہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ اور فاسٹ باؤلر پچ کو چومتے رہے دوسری جانب شکست خوردہ بھارتی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کو سہہ نہ سکے اور زار و قطار رونا شروع کردیا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا بھی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کو برداشت نہ کرسکا اور میچ کے اختتام کے فوراً بعد ہی ٹیم مینجمنٹ اور کپتان پر تنقید کے نشتر چلانا شروع کردیئے۔

متعلقہ عنوان :