کاروباری برادری غیر فعال اداروں کی فروخت کی حامی ہے، پی آئی اے کا مسئلہ ملازمین کی زیادہ تعداد نہیں، جہازوں کی کم تعداد ہے،مالی مسائل کے حل کیلئے منافع بخش روٹس کی فروخت غلط تھی
یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چےئرمین میاں شاہد کا بیان
اتوار 14 فروری 2016 16:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین میاں شاہد نے کہا ہے کہ کاروباری برادری پی آئی اے کی نجکاری کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔ غیر فعال اداروں کو مصنوعی طور پر زندہ رکھنے پر سالانہ کھربوں روپے خرچ کرنے کے بجائے ان سے جان چھڑا کر یہ رقم تعمیری کاموں پر خرچ کی جائے۔ پی آئی اے کے نقصانات کی وجہ ملازمین کی زیادہ تعداد نہیں بلکہ جہازوں کی کم تعداد ہے۔
فنڈر کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے کی انتظامیہ نے نئے جہاز خریدنے یا لیز پر حاصل کرنے میں سستی دکھائی جبکہ متعددجہاز گراؤنڈ کر دئیے گئے جس سے ایک جہاز کی مناسبت سے ملازمین کی تعداد بڑھی مگر یہ تین سو ارب روپے سے زیادہ خسارہ کی اصل وجہ نہیں۔(جاری ہے)
میاں شاہد نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ یہ ادارہ اپنے سٹاف کی تنخواہوں پر آمدنی کا چودہ فیصد خرچ کرتا ہے جبکہ دیگر ائیرلائنز میں یہ نتاسب پندرہ سے بیس فیصد ہے۔
اسی طرح پی آئی اے کئی دہائیوں سے ایندھن پر اپنے ریونیو کا پچاس فیصد خرچ کرتا رہا ہے جبکہ دیگر ائیرلائنز میں بھی یہی تناسب ہے۔ موجودہ دور میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے جہاں دیگر ممالک کی ائیرلائنز کا آئل بل کم ہوا اور منافع میں اضافہ ہوا پی آئی اے کا منافع زیادہ ٹیکسوں کی وجہ سے خاطر خواہ نہ بڑھ سکا۔انھوں نے کہا کہ پی آئی اے نے مالی مسائل سے نمٹنے کیلئے کئی منافع بخش روٹ فروخت کر دئیے جس سے وقتی ریلیف ملا مگر بعد میں نقصان اٹھانا پڑا۔ اگر پی آئی اے کو مناسب مقدار میں جہاز فراہم کئے جائیں تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.