پاکستان سپر لیگ ،اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 14 فروری 2016 16:05

پاکستان سپر لیگ ،اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر ..

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 16ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور سعید اجمل اور شین واٹسن کی جگہ عمران خالد اور اظہر محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب کراچی کنگز میں فاسٹ باؤلر محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے جنہوں نے سہیل تنویر کی جگہ لی ہے ۔