نکیال کی صورتحال، فریال تالپور نے پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس 16 فروری کو طلب کرلیا

اتوار 14 فروری 2016 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور نے سانحہ نکیال کے باعث آزادکشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پارلیمانی پارٹی آزادکشمیر کا ہنگامی اجلاس 16 فروری منگل کے روز اسلام آباد زرداری ہاؤس طلب کر لیا ہے جس میں وفاقی وزراء کی طرف سے آزادکشمیر میں بے جا مداخلت ،پیپلز پارٹی کے منتخب وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال سمیت آزادکشمیر میں سانحہ نکیال کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

بیگم فریال تالپور اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے اسلام آباد پہنچ آئی ہیں ۔ محترمہ فریال تالپور نے سانحہ نکیال میں جان بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکن چوہدری منشی کی شہادت پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ، وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر ، سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین ، وزیر تعلیم محمد مطلوب انقلابی اور وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس افسوس ناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی قیادت کو ہدایت کہ وہ حالات کو قابو میں رکھیں وفاقی وزراء کی طرف سے آزادکشمیر میں بے جا چڑھائی کے معاملہ پر چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اورصدرپاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کو گہری تشویش ہے جس کے لیے پارلیمانی پارٹی آزادکشمیر کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :