پاکستان سویٹ ہومزمیں فاطمہ ثریا بجیا کی یاد میں منعقدہ تقریب
فاطمہ ثریا بجیا پاکستان کا ایک بہت بڑا سرمایہ تھیں، پاکستان سویٹ ہومز ہیڈ آفس پوری مسلم اُمہ کیلئے ایک مینارہٴ نور کی حیثیت رکھتا ہے، زمرد خان
اتوار 14 فروری 2016 16:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان سویٹ ہومز کی بہت ساری ننھی پریاں کل کی فاطمہ ثریا بجیا ہوں گی۔ فاطمہ ثریا بجیا پاکستان کا بہت بڑا نام تھیں جو آج ہم میں نہیں رہیں۔ وہ پاکستان کا ایک بہت بڑا سرمایہ تھیں جس کا ازالہ شاید ممکن نہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار زمرد خان سرپرست ِ اعلیٰ پاکستان سویٹ ہومز نے یہاں فاطمہ ثریا بجیا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس تقریب میں پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں نے فاطمہ ثریا بجیا کی زندگی کے بارے میں تقاریر بھی کیں۔ اس تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد کی نامور شخصیات بھی مدعو تھیں جن میں سابق سینیٹر سردار علی خان اور ان کی اہلیہ ،ایم این اے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی بہن نفیسہ خٹک نے بھی خصوصی شرکت کی ۔(جاری ہے)
تقریب کے اختتام پر بچوں نے تمام مہمانوں کے ساتھ مل کر فاطمہ ثریا بجیا کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
زمرد خان نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز میں 3600یتیم بچے 32سینٹرز میں زیر پرورش ہیں اور میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ اس قافلے میں شامل ہوں تاکہ ہم اُن تمام بچوں تک پہنچ سکیں جو میرے منتظر ہیں۔ پاکستان سویٹ ہومز ہیڈ آفس پوری مسلم اُمہ کے لئے ایک مینارہٴ نور کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ان شاء اللہ کل یہاں سے بہت سے بو علی سینا ، البیرونی ، ابن الہیثم اور ابن خلدون نکلیں جو پوری دنیا میں اپنے علم و عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں گے اور اسلام کا پرچم دوبارہ پوری دنیا پر لہرائیں گے۔ ماضی میں یسے بغداد مسلم دنیا کے لئے علم کے گہوارے کی حیثیت رکھتا تھا ان شاء اللہ پاکستان سویٹ ہومزمستقبل میں مسلم دنیا کے لئے وہی حیثیت حاصل کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.