ٹائی ٹینک دوم کا پہلا سفر 2018تک موخر

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 14 فروری 2016 17:56

ٹائی ٹینک دوم کا پہلا سفر 2018تک موخر

میلبورن،آسٹریلیا۔ اپنے پہلے ہی سفر میں ڈوب جانے والے جہاز ٹائی ٹینک جیسے ہو بہو جہاز ٹائی ٹینک دوم کا پہلا سفر 2018 تک موخر ہوگیا ہے۔
ٹائی ٹینک دوم کو پہلے پہل 2016 میں سفر کرنا تھا، تاہم آسٹریلیوی ارب پتی کلائیو پالمر، جو ٹائی ٹینک دوم بنانے والی جہاز راں کمپنی کےمالک ہیں، کا کہنا ہےکہ جہاز کا پہلا سفر 2018تک موخر ہوگیا ہے۔
پالمر اور جہازراں کمپنی بلیو سٹار لائن نے اس جہاز کو ہو بہو1912 میں ڈوبنے والے جہاز کی طرز پر بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ٹائی ٹینک دوم اصل جہاز سے مختلف نہیں پھر بھی اس کی چوڑائی اصل جہاز کی چوڑائی سے 4 میٹر زیادہ ہے۔اس جہاز کو جدید ترین حفاظتی معیارات کے تحت بنایا گیا ہے۔نئے ٹائی ٹینک میں دور جدید کی تمام سہولیات، جیسے سیٹلائٹ کنٹرول، ڈیجیٹل نیوی گیشن اور ریڈار سسٹم ہونگے۔
یہ جہاز 2018 میں جیانگسو، چین سے 2400 مسافروں اورعملے کے 900افراد کو لے کر دوبئی جائے گا۔ اس جہاز کی 9 منزلوں پر 840 کیبن ہونگے۔اس جہاز کے ٹکٹ بھی تین درجوں یعنی فرسٹ ، سکینڈ اور تھرڈ کلاس میں تقسیم کر کے فروخت کیے جائیں گے۔