پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے130 رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 14 فروری 2016 22:25

پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے130 رنز ..

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شارجہ میں جاری میچ میں احمد شہزاد اور اسد شفیق نے ٹیم کو 40رنز کا آغاز کیا ،احمد 21رنز بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ اسد شفیق بھی 16بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد کوئٹہ کے بلے باز مکمل طور پر ناکام ہوگئے اور سنگاکارا 0،اکبر 1،نواز 5، سرفراز 10،نبی 2،عمر گل اور چگمبھرا بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ۔

ایک موقع پر کوئٹہ کے 9کھلاڑی 66رنز پر پوویلین لوٹ گئے تھے تاہم گرانٹ ایلیٹ نے ذوالفقار بابر کیساتھ ملکر آخری وکٹ کے لیے ورلڈ ریکارڈ 63رنز جوڑے جس کے بعد ایلیٹ 40رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے۔ بابر 20رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ پشاور کی جانب سے آفریدی نے 5جبکہ وہاب ریاض نے 2 اور جنید خان اور اصغر نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔