میرا موجودہ حکومت سے تعلق نہیں لیکن نواز شریف سے دوستی ہے‘قطر سے ایل این جی لانے کی ڈیل میں میرا کوئی کردار نہیں‘قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے میں شہباز شریف قطر کی حکومت سے رابطے میں رہے ‘میرا سارا کاروبار قطر میں ہے‘ قطر کی حکومت دنیا کی امیر ترین حکومتوں میں سے ایک ہے‘پاور چائنہ چین کی کمپنی ہے،نیب کے سابق چےئر مین سیف الرحمن کا انٹرویو
اتوار 14 فروری 2016 22:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) سابق چیئر مین احتساب بیورو سیف الرحمن نے کہا ہے کہ میرا موجودہ حکومت سے تعلق نہیں لیکن نواز شریف سے دوستی ہے‘قطر سے ایل این جی لانے کی ڈیل میں میرا کوئی کردار نہیں‘قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے میں شہباز شریف قطر کی حکومت سے رابطے میں رہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں سیف الر حمن نے کہا کہ میرا موجودہ حکومت سے تعلق نہیں لیکن نواز شریف سے دوستی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا سارا کاروبار قطر میں ہے‘ قطر کی حکومت دنیا کی امیر ترین حکومتوں میں سے ایک ہے۔ میرا پاکستان میں کوئی کاروبار نہیں‘پاور چائنہ چین کی کمپنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے آصف زارداری نے سب سے پہلے پاکستان میں سرمایہ کاری اور شکار کی دعوت دی جسکے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی موٹر وے پر سرمایہ کاری کا کہااور آج بھی میری وزیراعظم نوازشر یف سے دوستی ضرورہے لیکن پاکستان کی موجودہ حکومت اور اسکے معاملات سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.