پاکستان امن پسند ملک ہے ، انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو پوری دنیا سراہتی ہے ، ڈیوڈ ہیڈلی کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے حوالے سے بھارت مثبت جواب نہیں دے رہا ، نہ ہی اس حملے میں ملوث ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے ، امریکہ کی جانب سے پاکستان کو F-16 طیارے انسداد دہشت گردی کے لئے فراہم کیے گئے ،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو
اتوار 14 فروری 2016 23:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ڈیوڈ ہیڈلی کے حالیہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ، انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو پوری دنیا سراہتی ہے ، زیر حراست ملزم ڈیوڈ ہیڈلی کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے حوالے سے بھارت مثبت جواب نہیں دے رہا ، نہ ہی اس حملے میں ملوث ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے ۔
اتوارکو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو پوری دنیا سراہتی ہے ۔ پاکستان کو طیارے انسداد دہشت گردی کے لئے فراہم کیے گئے ۔ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ۔(جاری ہے)
جنوبی ایشیاء میں امن کے لئے پاکستان تجاویز کا مثبت جواب نہیں ملا۔ ترقی کے مقاصد کے حصول کے لئے جوہری توانائی کی سخت ضرورت ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ ہیڈلی کے بیان اور الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ۔ زیر حراست ملزم ڈیوڈ ہیڈلی کے بیان کو کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ نفیس زکریا نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے حوالے سے بھارت مثبت جواب نہیں دے رہا اور نہ ہی اس حملے میں ملوث ملزموں کے خلاف بھارت نے کوئی کارروائی کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.