بال کٹوانے پر سعودی شخص نے اپنی منگیتر سے تعلق توڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 فروری 2016 10:58

بال کٹوانے پر سعودی شخص نے اپنی منگیتر سے تعلق توڑ دیا

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2016ء): ایک سعودی دلہن نے اپنی شادی کے تقریب سے کچھ روز قبل ہی اپنے لمبے بالوں کو اسٹائل دینے کے لیے کٹنگ کروالی جس پر اس کے منگیتر نے تعلق توڑتے ہوئے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار نے بتایا کہ یہ واقعہ مدینہ کے مغربی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں سعودی دلہن جب اپنے بال کٹوانے کے لیے بیوٹی پارلر گئی تو وہاں موجود بیوٹیشن نے دلہن کو بال کٹوانے سے منع کیا لیکن سعودی دلہن نے بضد ہوتے ہوئے کہا کہ میں ان لمبے بالوں کی دیکھ بھال کر کے تنگ آ چکی ہوں لہٰذا اب ان سے چھٹکارا چاہتی ہوں۔

سعودی دلہن نے اسٹابری ہئیر کٹ لیا جس کے بعد اس کے بال نہایت چھوٹ؁ ہو گئے۔ کٹنگ کے بعد سعودی دلہن نے خوشی خوشی اپنے منگیتر کو ٹیلی فون کیا اور اپنی کٹنگ سے متعلق بتایا جس پر وہ خوش ہونے کی بجائے غصے میں آگیا اور شادی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کٹے ہوئے بالوں کو یادگار کے طور پر کسی بیگ میں رکھ لو، میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کا خواہشمند تھا جس کے بال لمبے ہوں لیکن اب کٹنگ کے بعد تم میری ڈریم وائف نہیں رہی۔