پاکستان سپر لیگ ،آفریدی نے وہاب ،احمد شہزاد کے مابین لڑائی غلط قرار دیدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 فروری 2016 11:38

پاکستان سپر لیگ ،آفریدی نے وہاب ،احمد شہزاد کے مابین لڑائی غلط قرار ..

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان ہونے والے لڑائی کے بارے میں سوال کا مسکراتے ہوئے گول مٹول جواب دے کر معاملے پر مٹی ڈال دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ان سے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور اوپنر احمد شہزاد کے مابین لڑائی کے بارے میں سوال کیا ۔ آفریدی نے سوال کا محتاط ہوکر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں دونوں کھلاڑیوں کو معاملات اس نہج تک نہیں لے جانے چاہییے تھے ۔