’خدا کے لیے جانے کی باتیں جانے دو‘ عوام نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 فروری 2016 11:39

’خدا کے لیے جانے کی باتیں جانے دو‘ عوام نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو پاکستانی عوام میں خاصی مقبولیت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر دلعزیز شخصیت بھی مانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام کی دلی خواہش تھی کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع لینی چاہئیے جس سے متعلق بے تحاشا قیاس آرائیاں بھی ہوتی رہیں تاہم مدت ملازمت میں توسیع نہ لانے کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے فیصلے کے بعد بھی عوام نے ہمت نہیں ہاری اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اُمید لگا رکھی ہےکہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع لے لیں۔

اسی ضمن میں سڑک کنارے لگے ہورڈنگز اور بل بورڈز پر آرمی چیف کی تصاویر کے ساتھ ساتھ عوام نے ان سے اپیل بھی کی ہے کہ ” خدا کے لیے ! جانے کی باتیں جانے دو..“ ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی اس قسم کی تصاویر خاصی گردش میں ہیں ۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کے اقتدار میں آنے کے بعد ہی سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک نمایاں کمی آئی جس نے عوام کو آرمی چیف کا دیوانہ بنا دیا ہے تاہم آرمی چیف اس حوالے سے واضح اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اپنی مدت ملازت میں توسیع نہیں لیں گے۔