لندن : نیویارک جانے والے طیارے میں دوران پرواز کاک پٹ میں لیزر شعاعوں‌کی نشاندہی ، پرواز کا رُخ موڑ لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 فروری 2016 11:44

لندن : نیویارک جانے والے طیارے میں دوران پرواز کاک پٹ میں لیزر شعاعوں‌کی ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2016ء): نیویارک جانے والی پرواز میں دوران پرواز کاک پٹ میں لیزر شعاعوں کی نشاندہی کی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیزر شعاعوں کی نشاندہی کے بعد ورجن اٹلانٹک کی پرواز کا رُخ لندن کی جانب موڑ لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ واقعہ کے بعد طیارے کے ایک پائلٹ کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ طیارے میں 252 مسافر اور عملے کے 15 افراد سوار ہیں۔ تاہم لیزر کی شعاعیں کہاں سے آئیں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔