آئی سی سی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی ‘ وہاب ریاض کو میچ فیس کا 40 فیصد ، احمد شہزاد کو30 فیصد جرمانہ ادا کرنیکا حکم

Malik Usman ملک عثمان پیر 15 فروری 2016 11:49

آئی سی سی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی ‘ وہاب ریاض کو میچ فیس کا 40 فیصد ، ..

دوبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 فروری۔2015ء) متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کرکٹ مقابلوں کے ایک میچ میں آپس میں میں الجھنے پر پاکستانی کھلاڑیوں وہاب ریاض اور احمد شہزاد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اتوار کی شب شارجہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی۔

یہ میچ پشاور زلمی نے آٹھ وکٹوں سے جیت لیا تھا۔پاکستان کی قومی ٹیم کے دونوں ارکان کے مابین لڑائی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب احمد شہزاد وہاب ریاض کو چھکا مارنے کے بعد اگلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ٹی وی پر دکھائی گئی فوٹیج میں احمد شہزاد کو بلّے سے وہاب کی جانب اشارہ کرتے اور وہاب کو بدکلامی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس بدکلامی کے بعد وہاب نے احمد شہزاد کو دھکا بھی دیا تاہم صورتحال بگڑنے سے قبل ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور امپائر نے بیچ بچاوٴ کروا دیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعے پر میچ کے ریفری سری لنکا کے روشن مہانامہ نے دونوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔اس سلسلے میں وہاب ریاض کو ان کی میچ فیس کا 40 فیصد جبکہ احمد شہزاد کو میچ فیس کا 30 فیصد بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :