اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئرز کے لیے پولنگ کنونشن سینٹرمیں جاری

Malik Usman ملک عثمان پیر 15 فروری 2016 11:51

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 فروری۔2015ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئرز کے لیے پولنگ کنونشن سینٹرمیں جاری ہے۔اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب آج ہو رہے ہیں، پولنگ صبح 9بجے شروع ہوئی جوکہ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے کنونشن سینٹر میں ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق مئیر اور ڈپٹی مئیرز کے انتخابات میں کل77منتخب ممبران ووٹ ڈالیں گے۔ ووٹنگ کا عمل خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔مسلم لیگ( ن) کے شیخ انصرمیئر، چودھری رفعت، ذیشان شاہ اور اعظم خان ڈپٹی میئرز کا الیکشن لڑیں گے۔ پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز میئر، علی اعوان، فوزیہ ارشد اور راجہ ذوالقرنین ڈپٹی میئرز کے امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :