کراچی میں ’مستحق افراد کے لیے 3 روپے میں کھانا‘۔۔ پروین کی فلاحی سکیم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 فروری 2016 12:08

کراچی  میں ’مستحق افراد کے لیے 3 روپے میں کھانا‘۔۔ پروین کی فلاحی سکیم

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2016ء) : مہنگائی کے اس دور میں محنت مزدوری کرنے والے افراد بھی اپنا ور اپنے گھر والوں کو پیٹ بڑی مشکل سے پالتے ہیں۔ لیکن کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاؤن کی رہائشی ایک خاتون پروین نے مستحق افراد کے لیے ایک فلاحی سکیم کا آغاز کیا ہے جس میں مستحق افراد کو محض 3 روپے میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ 3 روپے میں کھانا فراہم کرنے والا یہ کھانا گھر سرجانی ٹاؤن میں خُدا کی بستی میں واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

14 سال قبل یہ کام شروع کرنے والی پروین کا کہنا ہے کہ انہیں اس کام کے لیے اندرون اور بیرون ملک سے چندہ ملتا ہے ۔ پروین کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن ہی میں جب ایک ماں نے بھوک کی وجہ سے اپنے دو بچوں کو مار دیا تھا اسی کے بعد ہم نے اس فلاحی کام کا آغاز کیا جس کے تحت تمام مستحق افراد کو انتہائی سستا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اہلٍ علاقہ کا کہنا ہے کہ یہاں کا کھانا اچھا ہوتا ہے ، جبکہ متعدد افراد نہ صرف یہاں کھانا کھاتے ہیں بلکہ گھر والوں کے لیے بھی لے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :