سپریم کورٹ ، سود کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹسسز جاری

پیر 15 فروری 2016 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سود کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے اور سماعت مارچ کے مہینے تک ملتوی کر دی ہے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیر کے روز مقدمے کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران عدالت کا کہنا تھا کہ سودکا معاملہ وفاقی شریعت عدالت کے دائرہ کار میں آتا ہے اور آپ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اس پر درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کسی بھی اسلام کے منافی قانون کو کالعدم قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے ۔

سود کو اللہ تعالی نے حرام قرار دیا ہے ۔اللہ اور اس کے رسول نے اس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ہم مقروض ہو گئے ہیں اس سود کی وجہ سے معاشرے میں برائیاں بڑھ رہی ہیں ۔ اگر ملک کی اعلی ترین عدلیہ بھی اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کرے گی تو پھر اس کے خلاف کس نے کارروائی کرنی ہے اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے اور سماعت مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :