ڈاکٹر عاصم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 15 فروری 2016 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) ڈاکٹر عاصم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے درخواست ایک شہری محمود اختر نقوی نے آئین کے آرٹیکل(3 ) 184 کے تحت دائر کی ہے جس میں سندھ حکومت ، ڈی جی رینجرز اور دیگر حکام کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم دوہری شہریت کا حامل ہے ان کے خلاف شواہدسامنے آ چکے ہیں ان کے خلاف دہشت گردی اور دیگر حوالوں سے مقدمات چل رہے ہیں ڈاکٹر عاصم نے مبینہ طور پر دہشت گردوں کو معاونت فراہم کی ہے اس کے ہسپتالوں میں دہشت گردوں کا علاج ہوتا رہا ۔

(جاری ہے)

دیگر کئی معاملات میں بھی ڈاکٹر عاصم مبینہ طور پر ملوث پائے گئے ہیں ۔ بعض لوگ ڈاکٹر عاصم کو بچانا چاہتے ہیں اور سندھ حکومت بھی آئے روز مختلف حیلوں بہانوں سے اس کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی رہتی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ڈاکٹر عاصم سے متعلقہ تمام ریکارڈ سپریم کورٹ طلب کیا جائے اور اس حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق ریلیف فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :