رواں ہفتے سونے کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
فی تولہ سونے کی قیمت میں 1950روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1672 روپے کا اضافہ
پیر 15 فروری 2016 12:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) رواں ہفتے سونے کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1950روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1672 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس مہینے کے آغاز میں سونے کی قیمتیں دباوٴ کا شکار رہیں جبکہ جمعہ کو سونے کی قیمتوں نے سال کی بلند ترین سطح کو چھو لیا اور فی تولہ قیمت 48600روپے اور دس گرام 41742روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 64ڈالر کا اضافہ ہوا پچھلے ہفتے انویسٹرز کا محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان بڑھا اور انویسٹرز سونے کی طرف متوجہ ہوگئے جس سے اس کی مانگ میں اضافہ ہوا اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتیں 1174ڈالر سے بڑھ کر 1238ڈالر تک پہنچ گئیں,ہفتے کے روز قیمتیں معمول کی کمی کے بعد فی تولہ 48600اور دس گرام 41657روپے پر آگئیں لیکن اس کمی کے باوجود وہ بلند ترین سطح پر ہیں جنوری 2016 میں دس گرام اور فی تولہ سونے کی قیمتیں بالترتیب 37971اور 44300روپے تھیں اور بین الاقوامی سطح پر فی اونس قیمت 1062 ڈالر تھی جنوری 2015 کے تیسرے ہفتے میں سونے کی فی اونس قیمتیں 1297ڈالر جبکہ پاکستان میں دس گرام 42385 اور فی تولہ 49450روپے تھیں,سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی قیمتیں غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کے باعث قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.