سونم کپور کی فلم ’نیرجا‘ پر پاکستان میں پابندی عائد ، سونم کپور کا موقف سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 فروری 2016 12:55

سونم کپور کی فلم ’نیرجا‘ پر پاکستان میں پابندی عائد ، سونم کپور کا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2016ء) :بالی وڈ فلمسٹار سونم کپور کی فلم ”نیرجا“ پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سونم کپور کا کہنا تھا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایسا کیوں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جس نے ”نیرجا“ کو تمغہ انسانیت سے نوازا تاہم اس حوالے سے تاحال مجھے کوئی آفیشل لیٹر موصول نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سونم کپور نے پُر اُمید ہوتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری فلم کی پاکستان میں بھی نمائش کی جائے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی وزارت تجارت کی جانب سے فلم میں ملک کی غیر مناسب عکاسی کی بنا پر فلم امپورٹ کرنے پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ”نیرجا“ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی سینسر بورڈ کی جانب سے نہیں بلکہ وزارت تجارت کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :