سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے 6 ماہ میں 2,747 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی

پیر 15 فروری 2016 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے 2ہزار 747 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ہے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 40.

(جاری ہے)

87 فیصد زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایس ای سی پی نے ایک ہزار 950 کمپنیوں کی رجسٹریشن کی تھی ایس ای سی پی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2016 ء کے دوران بھی 23 فیصد زائد کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ہے اور ایک ماہ کے دوران 514 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں کمیشن نے ملک میں رجسٹرڈ کی جانے والی کمپنیوں کے حتمی اور مجموعی اعداوشمار نہیں دیئے تاہم توقع ہے ان کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ممتاز صنعت کار اور برآمد کنندہ زبیر موتی والا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کو زیادہ زیادہ سے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لئے مزید اقدامات کرنے چاہیں تاکہ وہ اپنے گوشوارے جمع کروائیں جس سے ملک میں جار ی کاروبار ی سرگرمیوں کے بارے میں حتمی اور درست اعدادوشمار مرتب کئے جا سکیں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں متعارف کروائی گئی ٹیکس سکیم سے بھی اس سلسلے میں مدد حاصل ہو گی تاہم اس حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدار ی کے منصوبے (سی پیک )کے تحت ملک میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھی ہیں اور اس میں مزید اضافہ کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ سال 2015 ء ایس ای سی پی سے رجسٹریشن حاصل کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی مجموعی تعداد 42 تھی جن میں سے چین سے تعلق رکھنے والی 17 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کار ی کی جا رہی ہے جس ملک میں سیمنٹ اور لوہے سمیت دیگر مختلف صنعتوں کی ترقی میں مدد حاصل ہو گی اور ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا