7 ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 5.98 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

پیر 15 فروری 2016 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 2015-16 ء کے پہلے 7 ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کی شرح میں 5.98 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2015 ء تا جنوری 2016 ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 11 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات کی ہیں جبکہ گزشتہ مال سال کے اسی عرصہ کے دوران 10 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھی اس طرح رواں مالی سال میں ترسیلات زر کی وصولی کی شرح میں تقریبا 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔