کراچی کے شہری تیاری کریں ،سپر لیگ کا پہلا ٹائٹل کراچی ہی جیتے گی، شعیب ملک

پیر 15 فروری 2016 13:14

کراچی کے شہری تیاری کریں ،سپر لیگ کا پہلا ٹائٹل کراچی ہی جیتے گی،  شعیب ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری تیاری کریں سپر لیگ کا پہلا ٹائٹل کراچی ہی جیتے گی، میری کارکردگی کچھ ٹھیکنہیں رہی ہے توقعات پر پورا نہیں اتر سکا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کروں، میری کارکردگی کچھ اتنی بھی خراب نہیں رہی ہے مانتا ہوں کہ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکا لیکن کراچی کنگز کی جہاں تک بات ہے وہاں مایوسی کی کوئی بات نہیں۔

کراچی کے شہری تیاری کریں سپر لیگ کا پہلا ٹائٹل کراچی ہی جیتے گی۔ میں ایسا بطور کپتان نہیں کہہ رہا بلکہ ہمارا کمبی نیشن بننے کے بعد کہہ رہا ہوں ہمیں ایک اچھا کمبی نیشن بنانے میں کچھ وقت لگتا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کی کارکردگی گو کافی شاندار رہی ہے لیکن اب ان کے لئے ہمارا مقابلہ کرنا اتنا آسان بھی نہیں رہا۔ہم میچز جیتے یا ہارے لیکن ہم حریفوں کے لئے تر نوالہ نہیں بنے۔یہی ہماری کامیابی ہے۔انہوں نے اپنے انٹرویومیں مزیدکہاکہ لیگ سے قبل ہمیں کھلاڑیوں اور کے ساتھ گھلنے ملنے کا زیادہ وقت بھی نہیں ملا۔اب ٹیم میں کافی ہم آہنگی ہوگئی ہے۔ کوچ مکی آرتھر نے بھی ابتدائی میچز میں کھلاڑیوں کو جانچنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب ہمیں اپنی خوبیوں اور کمزوریوں کا احساس ہوگیا ہے ۔