تیسرا آل سندھ محمد عثمان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 19 تا21 فروری ٹنڈوالہیار میں کھیلا جائے گا

پیر 15 فروری 2016 13:16

تیسرا آل سندھ محمد عثمان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 19 تا21 فروری ٹنڈوالہیار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے منعقد ہونے والا تیسرا آل سندھ محمد عثمان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 19 تا21 فروری ٹنڈوالہیار میں کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کے انعقاد پر صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان اور سیکریٹری ڈاکٹر قیصر علی جتوئی نے آرگنائزنگ سیکریٹری رفیق جروار کو ایسوسی ایشن کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے آرگنائزنگ سیکریٹری رفیق جروار کے مطابق ٹورنامنٹ میں 16 نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :