بھارت میں 23 سالہ خاتون سے ہسپتال کے آئی سی یو میں جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا
پیر 15 فروری 2016 13:18
چندھی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء ) بھارت میں ہسپتال کے آئی سی یو میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنے شروع کردےئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر بہادر گڑھ میں ایک 23 سالہ خاتون کی سپتال کے آئی سی یو میں عصمت دری کردی گئی۔
بھارتی اخبار’دی ہندو‘ کے مطابق خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے چند گھنٹے قبل سیجیرین کے ذریعے ایک بچے کو جنم دیا ، خاتون کی حالت بگڑنے پر اسے انتہائی نگہداشت یونٹ ( آئی سی یو)میں داخل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بہادر گڑھ کے نجی اسپتال براہم شکتی سنجیوامی میں یہ واقعہ پیش آیا۔(جاری ہے)
سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسپتال کے باہر صبح سویر ساڑھے تین بجے ایک شخص کار سے اتر ا اور سیدھا آئی سی یو میں گیا۔
فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی سی یو کے اندر دوسرا شخص واقعے کے وقت سو رہا تھا۔ متاثر ہ خاتون کے ارد گرد کے بستر خالی تھے جس کی وجہ سے اس کا شور کو ئی سن نہیں پایا۔پولیس کے مطابق ملزم کو فوٹیج میں اسپتال سے نکلتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ کے متعلق اس وقت چلا جب متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا،جو خود بھی دہلی پولیس کا ملازم ہے۔پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.