اٹک خورد‘کریسنٹ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا

پیر 15 فروری 2016 13:40

اٹک خورد‘کریسنٹ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی ..

اٹک خورد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) پا کستا ن کر کٹ بو رڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم( گراوٴنڈ) اٹک میں منعقد ہونے والے چوتھے شمشاد میمو ریل کر کٹ ٹورنامنٹ 2016ء کے افتتا حی میچ میں کریسنٹ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم نے سٹالین کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم کو79رنز سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ،افتتاحی میچ کے مہمانانِ خصوصی سٹی صد ر مسلم لیگ (ق) اٹک حاجی محمد اکرم خا ن اور ممبر مر کزی مجلس عاملہ مسلم لیگ(ق) ملک حمید اکبر خا ن رئیس آف شیں با غ تھے،پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے کریسنٹ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 184رنز بنا ئے ،جس میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیا دہ رنز اعجاز نے 83 اورفیصل نے 49 رنز بنائے،سٹالین کرکٹ کلب اٹک کی جانب سے بہتر ین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیصر نے 32رنزدے کر4 وکٹیں حاصل کیں ،جواب میں سٹا لین کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم 105رنز پر بنا آل آوٴٹ ہو گئی جس میں صادق نے30اور بلا ول نے 32 رنز بنائے،کریسنٹ کرکٹ کلب اٹک کی جانب بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ،مبشر نے 15رنزدے کر 4وکٹیں حا صل کیں ،اس طرح کریسنٹ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم نے چوتھے شمشاد میمو ریل کر کٹ ٹورنامنٹ 2016ء کے افتتاحی میچ میں79رنز سے کامیابی حاصل کر کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ،افتتاحی میچ کے مہمانان خصوصی ملک حمید اکبر خان اور حاجی محمد اکرم خان نے مشترکہ طور پرکر کٹ کے شائقین اور کھلاڑیوں سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ کر کٹ اور دوسر ے کھیلو ں کو فر و غ دے کر نو جو ان نسل کو صحیح سمت میں گا مزن کیا جا سکتا ہے ،کوئی بھی کھلا ڑی پو ر ی قو م کا سفیر ہو تا ہے کھیل کے میدان آبا د ہو ں تو ہسپتا ل ویران ہو تے ہیں،افتتاحی میچ کے موقع پر ٹو ر نا منٹ آرگنا ئزر ما جد علی،اسما عیل جیلی ،جوائنٹ سیکر ٹر ی مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب شیخ قیصر جمیل ،سیکرٹری ڈسٹر کٹ کرکٹ ایسو سی ایشن اٹک ملک محمد فاروق المعروف فوقی دادا،چےئرمین یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک و چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک معروف سنےئر صحافی ند یم رضا خان،صدر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ملک ظہیر احمد ،ضلع اٹک کے بابائے کرکٹ بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمود مودی ،سنےئر وائس چےئرمین یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک پنجاب پولیس کے معروف کرکٹر سر حاجی نصیر احمد ، سابق چےئر مین آل پاکستان ملٹری اکا وٴنٹس ایسو سی ایشن سنٹر ل کما نڈ سی ایم اے آرسی راولپنڈی مر زا شا ہد ند یم بیگ ،ابھرتے ہوئے نوجوان سپورٹس جرنلسٹ سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک و چےئر مین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان ،شیخ غیاث احمد صدیقی، شیخ اشتیاق احمد صدیقی،سید فرخ عباس، محمد اقبا ل با لی کے علا وہ کر کٹ کے کے شا ئقین کی کثیر تعداد بھی مو جو د تھی-

متعلقہ عنوان :